ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دھونی کی ٹیم کیلئے کھیلنا قابل فخرہے:من پریت سنگھ

دھونی کی ٹیم کیلئے کھیلنا قابل فخرہے:من پریت سنگھ

Mon, 09 Jan 2017 12:36:48    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)رانچی ریج کیلئے کھیلنے والے ہندوستانی ہاکی ٹیم کے رکن من پریت سنگھ کو لگتا ہے کہ ہاکی انڈیا لیگ میں مہندر سنگھ دھونی کی فرنچائززٹیم کیلئے کھیلنااعزازکی بات ہے۔سینئر ہندوستانی ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر من پریت نے کہاکہ ہندوستان کے سب سے زیادہ کامیاب کرکٹ کپتانوں میں سے ایک کی خریدی ہوئی ٹیم کیلئے کھیلناہمارے لئے بہت متاثر کن ہے،ہماری ٹیم کی سب سے ہم چیز یہی ہے کہ دباؤ بھرے حالات میں ٹھنڈا اور پرسکون رہنا جیسے مہندر سنگھ دھونی رہتے ہیں اور یہی ہماری ٹیم کے لیے ہمیشہ کارگر رہا ہے۔من پریت نے کہاکہ پچھلی بار کوچ ہرندر سنگھ نے ہمیں دھونی کا پیغام بتایا تھا جس میں انہوں نے ہمیں نیک خواہشات ہی نہیں بھیجی تھیں بلکہ ہمیں کہا تھا کہ ہمیشہ جیتنا معنی نہیں رکھتا بلکہ یہ معنی رکھتاہے کہ ہم یقینی بنائیں کہ ہم اپناسوفیصددیں کیونکہ اس کے بعد نتیجہ خودبخود مل جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہمیں ہمیشہ ان کی حمایت حاصل رہے گی اوریہ بہت متاثر کن ہے۔رانچی ریج کول انڈیا ہاکی انڈیا لیگ کے ابتدائی دن21جنوری کو اپنا پہلا میچ ممبئی میں دبنگ ممبئی سے کھیلے گی۔


Share: